پاکستان بمقابلہ بنگلادیش پہلا ٹیسٹ،پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم

 


ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2020) پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم نے 60 اور اظہر علی نے 36 رنز بنالیے ہیں۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی، آٹ ہونے والے کھلاڑی عبدللہ شفیق تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آٹ کیا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبدللہ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

پی سی بی کی ویمنز پی ایس ایل کے انعقادکا منصوبہ برقرارر کھنے کی تصدیق

ویمنز پی ایس ایل کے انعقاد کا منصوبہ برقرار ہے جب کہ پی سی بی نے تصدیق کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کیلیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اسکولز اور کالجز کی ٹیمیں نہیں ہیں، ... مزید

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post