شاہد آفریدی کو2 مزید پی ایس ایل کھیلنے چاہئیں تاکہ وہ اسلام آباد، لاہور کی نمائندگی بھی کریں:بلال مظہر، ’بس کر یار ، اور کتنا کھلائے گا‘: سابق کپتان کا ردعمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 دسمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے مزید پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنیوالے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیون میں آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔شاہد آفریدی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں ،یہ میرا الوداعی پی ایس ایل ہے، خواب ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو‘۔


